ناندیڑ:۳؍جون ( نامہ نگار)کنوٹ میں گھرمیں موجود ایک ٹی وی جسم پر گرجانے
سے ایک کمسن لڑکی ہلاک ہوگئی جبکہ دوسراایک لڑکا زخمی ہوا ہے ۔ تفصیلات کے
مطابق کنوٹ کے رام نگر علاقہ میں موجود ایک مکان میں تین سالہ لڑکی نیتک
اور دوسالہ لڑکا آروش یہ
اپنے مکان میں کھیل رہے تھے ۔ بچے کھیلتے وقت ٹی
وی کے ٹیبل کو پکڑ کر ہلانے لگے ۔ اسی دوران اچانک وزنی ٹی وی بچوں کے جسم
پر ٹیبل پر سے نیچے گرپڑی ۔ نیتک کے سرپر ٹی وی گرجانے سے اس کی جگہ پر ہی
موت ہوگئی جبکہ دو سالہ آروش اس حادثہ میں بری طرح زخمی ہوا ہے ۔